فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جمعہ کے روزسے جاری بم باری کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید اور 150 زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب راکٹ حملوں میں 4 یہودی آبادکار اور ایک سو کے قریب ہلاک ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کےترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اتوار کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا جس کے نتیجے مزید دو فلسطینی شہید ہوگئے۔
مقامی فلسطینی ذرائع اور محکمہ صحت کے مطابق 24 سالہ ایاد عبداللہ الشریحی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر جاری رہنے والی کارپٹ بمباری میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ 150 زخمی ہوئے ہیں۔