شنبه 16/نوامبر/2024

ایران کی غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت

منگل 7-مئی-2019

ایران نے صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر ننگی جارحیت کی مسلط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران نے امریکا پر صہیونی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف دہشتگردی کی پشت پناہی کاالزام عاید کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ پر حملے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست کے جرائم کی کوئی انتہا نہیں۔ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور عالم اسلام کی شرمناک غفلت کے ساتھ ساتھ امریکا فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے اسرائیل کی براہ راست مدد کررہا ہے۔

عباس موسوی نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حق خود ارادیت کے لیے جدو جہد کررہی ہے اور اسے قابض دشمن کے جنگی جرائم کے خلاف مسلح جہاد کا حق ہے۔

ترجمان نے عالمی اداروں اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریاست کو نہتے فلسطینیوں‌ پر مظالم ڈھانے سے روکے۔

خیال رہے کہ گذشتہ تین دن تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری رہنے والے وحشیانہ حملوں میں 30 کے قریب فلسطینی شہید اور ڈیڑھ سو زخمی ہوگئے تھے۔ تین روزہ جارحیت کے بعد صہیونی ریاست نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جنگ بندی قبول کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی