گرمیوں میں ماہ صیام کے روزے روزہ داروں کے لیے پیاس کی وجہ سے بھاری رہتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سحری کے وقت اپنے کچھ امور کو معمول بنا لیا جائے تو دن کے اوقات میں پیاس سے بچا جاسکتا ہے۔
کھیرے کا استعمال
کھیرے میں 96 اعشاریہ 7 فی صد پانی پایا جاتا ہے۔ سحری کے کھانے میں کھیرے کا زیادہ استعمال دن کو پیاس کم کرنے میں مدد دے گا۔
تربوز
تربوز میں 93 فی صد پانی ہوتا ہے۔ تربوز میں نمکیات، قدرتی شکر اور دھاتوں کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو جسم کو دن بھر کی گرمی میں پیاس سے بچانے میں مدد گار ہوسکتا ہے۔
دہی
دہی میں 85 سے 88 فی صد پانی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دہی پروٹین اور کیلشیم کی کافی مقدار سے بھرپور ہوتا ہے جو پیاس کم کرنے میں بھی معاون ہے۔
اجوائن کے سبز پتے
اجوائن کے سبز پتوں میں پانی کی مقدار 95 فی صد پائی جاتی ہے۔ فائبر سے بھرپور اجوائن کے پتوں میں حراروں کی مقدار صرف چھ ہوتی ہے جو فشار خون کم کرنے میں بھی معاون ہے۔
ٹماٹر
جسم میں زیادہ سے زیادہ دیر تک پانی محفوظ رکھنے میں ٹماٹر اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں وٹامن اور کئی اقسام می دھاتیں بھی پائی جاتی ہیں۔