چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘یو این’ مندوب کا اسماعیل ھنیہ کو فون، جنگ بندی کے امور پر بات چیت

ہفتہ 11-مئی-2019

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں غزہ کی پٹی میں حالیہ اسرائیلی حملوں اور اس کے بعد جنگ بندی کے امور اور غزہ کی ناکہ بندی کے حوالے سے بات چیت کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نیکولائے میلاڈینوف نے 10 مئی کی شام حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

حماس کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے ‘یو این’ سے ٹیلیفون پر بات چیت میں گذشتہ ہفتے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیلی بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات بتائیں۔

اس کے علاوہ فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی عارضی جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یو این مندوب کی طرف سے ٹیلیفونک رابطہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ مصر کا اعلیٰ اختیاراتی وفد غزہ کے دورے پر آیا اور اس نے حماس کی قیادت سے علاقے میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی