فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرقلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نےایک فلسطینی ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں کی ایک احتجاجی ریلی پرفائرنگ کی۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن مرادا شتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نےکفر قدوم میں نکالی جانے والی ایک ہفتہ وار ریلی پر فائرنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سےایک شہری کے سرمیںگولی لگی جس کے نتیجےمیں وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ دیگر زخمیوں کو موقع پرہی طبی امداد فراہم کی گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کفرقدوم قصبے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی اور فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کیا۔