چهارشنبه 30/آوریل/2025

مہلوک یہودی آبادکار کے خاندان کو 17 سال بعد تاوان کی ادائیگی کا فیصلہ

منگل 14-مئی-2019

اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار ‘معاریو’ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی 17 سال قبل ایک حملے میں ہلاک ہونے والے یہودی گید رگوان کے خاندان کو دو ملین شیکل خون بہا ادا کرے گی۔

اخبار کے آن لائن ایڈیشن پر شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘گید رگوان’ کو سنہ 2002ء میں عطاروت کے مقام پر تحریک فتح کے اسیر رہ نما مروان البرغوثی کی ہدایت پر ایک حملے میں ہلاک  کر دیا گیا تھا۔ اسی کیس میں مروان البرغوثی اس وقت اسرائیلی جیل میں  عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2008ء میں اسرائیلی کے قتل کے چھ سال بعد اس کی بیوی مایا وان اور بیٹی نے فلسطینی اتھارٹی، وزراء اور مروان البرغوثی کے خلاف القدس کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس مقدمہ میں مدعیہ نے 10 کروڑ 30 لاکھ شیکل کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی اور مقتول کے خاندان کے درمیان عدالت سے باہر معاہدہ طے پاگیا ہےجس میں فریقین دو ملین شیکل خون بہا پر متفق ہوگئے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی مقتول یہودی آبادکار کے ورثاء کو دو ملین شیکل کی رقم بہ طور تاوان ادا کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی