اسرائیلی پولیس نے اتوار کی رات مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور فلسطینی عبادت گزاروں کو زبردستی مسجد سے باہر نکال دیا۔
اس سے پہلے ماہ رمضان کے ساتویں روز ہزاروں فلسطینئیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح ادا کی۔
نماز کے بعد اسرائیلی پولیس اور فلسطینی شہریوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر بھاری مقدار میں بے حوش کر دینے گولے پھینکے ، انہیں مسجد سے نکل جانے پر مجبور کیا اور دو فلسطینی بچوں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت عصام ابو ناب اور محمد الغزاوي کے ناموں سے ہوئی ۔