چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس میں 20 فلسطینی املاک اور رہائشی مکانات مسمار کرنے کا فیصلہ

جمعرات 16-مئی-2019

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت القدس شہر میں فلسطینیوں کی 20 املاک جس میں رہائشی مکانات اور دکانیں شامل ہیں کو مسمار کرنے کا  حکم دیا ہے۔ ان میں دوعمارتیں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیےاقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کی بتائی جاتی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی بلدیہ نے القدس میں عیسویہ میں ‘دیوانیہ الاربعین’ نامی بلڈنگ بھی شامل ہے جس میں فلسطینی شہریوں کے رہائشی فلیٹس اور دیگر املاک ہیں۔

بدھ کو اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے ان املاک کے معائنے کی آڑ میں چھاپہ مارا اور املاک کو استعمال کرنے فلسطینیوں کو انہیں خالی کرنے کے نوٹس دیے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے شعفاط پناہ گزین کیمپ میں ایک پرانے دفتر، سوشل یوتھ سینٹر کے دفتر کی تیسری منزل کوغیرقانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی