ایک درجن عرب ممالک کے ماہرین فلکیات نے متفقہ طور پر ایک پیش گوئی ہے کہ روئیت کے اعتبار سے ماہ صیام 30 دن کا ہوگا جب کہ فلکی اعتبار سے رواں ماہ صیام 29 دنوں پر مشتمل ہوگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق عیدا الفطر 5 جون کو ہوگی۔ یہ حساب چھ مئی کو شروع ہونے والے ماہ صیام کی تاریخ کے حساب سے ہے۔
اس پیش گوئی پر 12 عرب ملکوں کے 24 ماہرین فلکیات نے دستخط کیے ہیں۔ ماہرین فلکیات کا یہ موقف اور مشترکہ پیش گوئی عرب ملکوں میں ایک ساتھ روئیت ہلال سے اتفاق کی طرف اہم پیش رفت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تین جون کو آسٹریلیا، ایشیا، افریقا اور یورپ میں چاند نہیں دیکھا جاسکے گا۔ چاند کی روئیت کا حساب 6 مئی کو نظر آنے والے چاند کے حساب سے کیا جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقی مسلمان ممالک بالخصوص انڈونیشیا میں غرب آفتاب سے قبل چاند غائب ہوجائے گا۔ شمالی خطوں قزاقستان میں چاند کی روئیت کا انہیں ہوگا۔ جب کہ عرب ممالک، مغربی ملکوں اور مشرق وسطیٰ میں سوموار کے روز چاند دیکھے جانےکا امکان ہے۔