شنبه 16/نوامبر/2024

امریکی صدر کےخونی جنگی عزائم ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے: جواد ظریف

منگل 21-مئی-2019

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذموم خونی جنگی ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

ٹویٹر پوسٹ کردہ ایک بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ امریکا  ایران میں قتل عام کرنا چاہتا مگر امریکیوں کے مذموم عزائم کسی صورت میں پورے نہیں ہوں گے۔ ایران پر مقدونیا کے اسکندر اور چنگیز خان نے بھی چڑھائی کی مذموم اور ناکام کوشش کی۔

جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ ایران کو دھمکانے کے بجائے ایران کا احترام کے۔ یہی امریکیوں میں مفاد میں ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس وقت تنائو اور جنگ کی کیفیت ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کےبعد امریکا نے اپنی فوجیں خلیجی ممالک میں تعینات کر دی ہیں۔

ایران نے عالمی منڈی میں تیل پر پابندی عاید کیے جانے کے بعد تیل بردار جہازوں کی بین الاقوامی رسد گاہ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکا نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کی تو اس کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی