جمعه 09/می/2025

دس لاکھ فالورز والا ‘القدس اور الاقصیٰ’ کا فیس بُک صفحہ بلاک کردیا گیا

بدھ 22-مئی-2019

سماجی رابطوں کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ویب سائیٹ ‘فیس بک’ نے مسجد اقصیٰ اور القدس کے حوالے سے فلسطین کا سب سے بڑا صفحہ جس کے فالورز کی تعداد ایک ملین سے زاید تھی، کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انٹرنیشنل القدس فائویڈیشن کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘فیس بک’ نے اسرائیل نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائونڈیشن کا صفحہ بند کردیا ہے۔ بیان میں اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فیس بک پر صہیونی ریاست کے جرائم پر پرڈہ ڈالنے کی مذموم کوشش سے تعبیر کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کا جو صفحہ بلاک کیا گیا اس کے فالورز کی تعداد ایک ملین سے زاید تھی۔

بیاںن میں کہا گیا ہے کہ فیس بک نے غیرپیشہ وارانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو ایک بار پھر متنازع بنا دیا۔ سوشل میڈیا ویب سائیٹ کے ذمہ داران جو غیرجانب داری کے دعوے کرتے نظر آتے ہیں عملا وہ ظالم اور غاصب صہیونی ریاست کے طرف دار ہیں۔

القدس فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ فیس بک نے صفحہ بند کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کی نفی اور اسرائیلی ریاست کے جرائم پرپردہ ڈالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ فائویڈیشن کے لاکھوں فالورز کا ترجمان پیج بلاک کرنا لاکھوں فلسطینیوں تک القدس اور الاقصیٰ کے حوالے سے معلومات روکنے کے مترادف ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیس بک اس طرح کے مکروہ ہتھکنڈوں اور صہیونی ریاست کی طرف داری کرکے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوششوں‌ کو نہیں دبا سکتی۔

مختصر لنک:

کاپی