چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے غزہ میں گیسی غباروں کی فراہمی کی کوشش ناکام بنا دی

جمعرات 23-مئی-2019

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک کارروائی کے دوران آتش گیر گیسی غباروں‌کی بھاری مقدار ضبط کرنے کا دعویٰ‌ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کاکہنا ہےکہ ضبط کیے گئےگیسی غبارے فلسطین کے علاقےغزہ کو سپیلائی کرنےکی کوشش کی جا رہی تھی۔

عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق انٹیلی جنس کی اطلاعات کے مطابق اسدود بندرگاہ سے ایک ملین غبارے فلسطین پہنچانے کے بعد انہیں غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ ان میں گیسی غبارے اور دیگر بارودی مواد شامل تھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک اسرائیلی کو غزہ کو گیسی غبارے سپلائی کرنے میں ملوث ہونے کے شبے میں حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ گیسی غبار ویسے تو بچوں کے کھیلنے اور تزئین وآرائش کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں مگر فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کار سرحد کی دوسری طرف موجود اسرائیلی کالونیوں‌پر آتش گیر مواد پھینکنے کے لیے ان غباروں کا استعمال کرتےہیں۔

ادھر ایک دوسری خبرکےمطابق اسرائیلی حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کےبعد اردن کے راستے فلسطینی اتھارٹی کو 10 بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ یہ بلٹ پروف گاڑیاں امریکا کی طرف سے اردن کے راستے فلسطینیوں‌تک پہنچائی گئیں۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری جانب تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی امریکا کے ساتھ بائیکاٹ جاری رکھے ہوئےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی