جمعه 15/نوامبر/2024

جمہوریہ چیک کا اسرائیل میں سفارت خانہ القدس منتقل نہ کرنے کا فیصلہ

منگل 28-مئی-2019

جمہوریہ چیک نے سوموار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ چیک ری پبلک اسرائیل میں قائم اپنا سفارت خانہ القدس منتقل نہیں کرے گا اور مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم بھی نہیں کیا جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمہوریہ چیک کے وزیراعظم انڈریے بابیش نے کہا کہ ان کا ملک بیت المقدس کے حوالے سے بین الاقوامی قراردادوں کی پابندی کرے گا۔ یورپی یونین کا القدس کے حوالے سے موقف دو ٹوک اور واضح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل نہیں کریں‌ گے۔ جمہوریہ چیک کے اس اصولی موقف پر فلسطینی اتھارٹی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ چیک ری پبلک نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کر کے مثبت طرز عمل اختیار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس امریکا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد اپنا سفارت خانہ وہاں‌ سے القدس منتقل کر دیا تھا۔ ان کے اس فیصلے پر عالمی سطح‌ پر شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی