شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ‌ میں معتکفین پر حملے کی جسارت

بدھ 29-مئی-2019

ماہ صیام میں‌ یہودی آباد کاروں‌ کے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ کل منگل کے روز بھی درجنوں‌ یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ میں جا گھسے اور وہاں پر موجود نمازیوں اور معتکفین کو زدو کوب کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس اور فوج نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں دسیوں‌یہودی آباد کار مسجد القبلی میں داخل ہو گئے جہاں‌پر موجود نمازیوں  اور معتکفین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودیوں‌کے دھاوے کے موقع پر فلسطینی نمازیوں‌نے تکبری ‘اللہ اکبر’ کے نعرے لگائے۔ مسجد میں موجود شہریوں اور یہودی آبادکاروں کے درمیان کشیدگی بھی پیدا ہوئی۔ یہودی شرپسندوں‌نے اعتکاف کرنے والے فلسطینی روزہ داروں کو تشدد کا نشانہ بنانے بنانے اور ان پر حملے کی کوشش کی تاہم دیگر نمازیوں کی مداخلت پر یہودی اشرار پچیھے ہٹ گئے۔

فلسطینی نمازیوں اور معتکفین نےمسجد القبلی کے دروازے بند کردیے۔ یہودی آبادکاروں‌میں بعض انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے جو کیمروں کی مدد سے مسجد کے اندر کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی