قابض صہیونی فوج نے بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران ایک خاتون جب کہ مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں سے تین فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران غریب اور محتاج شہریوں کے لیے تیار کردہ خوراک کے پیکٹ بھی قبضے میں لے لیے۔
القدس کے مقامی ذرائع نےبتایا کہ بدھ کے روز ابو دیس میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران رجاء عمر نامی ایک خاتون کو حراست میں لے لیا۔ اسے گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کے لیے مغربی بیت المقدس میں قائم المسکوبیہ حراستی مرکز لے جایا گیا ہے۔ ادھر اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں پر عبادت میں مصروف تین فلسطینی لڑکوں کوحراست میں لے لیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی فوج غرب اردن اور القدس میں تلاشی اور شہریوں کو زدو کوب کرنے کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے العیساویہ، تقوع اور العیساویہ میں تلاشی کے دوران غریب شہریوں کے لیے تیار کردہ خوراک کے پیکٹ قبضے میں لے لیے۔