اردن میں صحافیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم نے رواں ماہ کے آخر میں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والی امریکی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ عمان کی جرنلسٹ یونین کی طرف سے تنظیم سے منسلک صحافیوں اور ملک بھر کے نامہ نگاروں پر زور دیا ہے کہ وہ بھی منامہ میں امریکی مطالبے پر ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ پر زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا کی اپیل پر 25 اور 26 جون کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں اقتصادی کانفرنس کا اعلان کیا ہے۔ یہ کانفرنس فلسطینیوں کو بعض مالی مراعات دینے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق سے انہیں محروم کرنا ہے۔
اردنی جرنلسٹ یونین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منامہ کانفرنس تمام عرب اور مسلمان ممالک کے لیے باعث تشویش ہے۔ اس کانگرنس کا عالمی اور مسلم امہ کی سطح پر بائیکاٹ ہونا چاہیے۔
ادھر ایک دوسرے سیاق میں اردن کی سماجی اور مزاحمتی تنظیموں نے بھی منامہ کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کے قیام کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔
اردنی صحافتی اور سماجی تنظیموں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل مل کر فلسطینیوں پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ منامہ کانفرنس امریکا کے صدی کی ڈیل کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس میں حصہ لینے والے ممالک امریکا کی سازش کو آگے بڑھانے میں اس کے معاون تصور کیے جائیں گے۔