چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ میں‌ نماز جمعہ کے لیے آنے والا فلسطینی لڑکا شہید کر دیا گیا

ہفتہ 1-جون-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے آنے والے ایک 16 سالہ لڑکے کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شہر الخلیل کے رہائشی 16 سالہ عبداللہ لوئی غیث کو بیت لحم شہر میں القدس جاتے ہوئے گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

فلسطینی بچے کی شہادت کے بعد عوام میں صہیونی ریاست کے خلاف شدید غم وغصہ کی لہر پائی جا رہی ہے۔ فلسیطنی بچے کو شہید ہونے کے بعد الخلیل شہر میں اس کے گھر پر پہنچایا گیا تو شہید کا جسد خاکی دیکھ کر کہرام برپا ہوگیا۔

شہید کا جسد خاکی مسجد الحسین میں پہنچایا گیا جہاں اس کی نماز جنازہ ادا کر کے اسے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینی عوام میں سخت غم وغصہ کی لہر پائی جا رہی ہے۔ نماز کے لیے آنے والے فلسطینی بچے کو شہید کر کے قابض فوج نے ایک بار پھر اپنی وحشت اور درندگی کا ثبوت دے دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی