غزہ کی پٹی میںوزارت صحت نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی غاصبریاست کی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 35857 ہوگئی ہے جن میں زیادہتر خواتین اور بچے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کیکہ اسرائیلی قابض ریاست نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 6 قتل عام کیے جن میں57 شہری شہید اور 93 زخمی ہوئے۔
وزارت نے اشارہ کیاکہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور قابض فوج ایمبولینس اورشہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔
انہوں نے”غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ لنککے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈکے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔”