چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون،25 روزہ دار گرفتار

اتوار 2-جون-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم کے دوران  متعدد فلسطینی روزہ داروں‌کو حراست میں لےلیاگیا ہے۔
یہ گرفتاریاں ‘متحدہ یروشلم’ کی سالانہ تقریبات کےموقع کی گئیں۔
ایک مقامی سماجی کارکن امجد ابو عصب نےبتایاکہ ہفتےکےروز اسرائیلی  فوج نے القدس میں‌گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
امجد بو عصب نےکہاگیاکہ قابض صہیونی فوج نے ‘متحدہ یوم القدس’ کےموقع فلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں کی گئیں جب دوسری جانب آج اتوار کو یہودی آبادکاروں کو قبلہ اول پر دھاوے بولنے کی دعوت دی گئی ہے۔
انسانی حقوق کارکن کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے کریک ڈائون میں سابق اسیران، قبلہ اول کے مرابطین اور دیگرشہریوں کو حراست میں‌لیا گیا۔ فلسطینیوں‌کی گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاووں‌کاسلسلہ بھی جاری ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی ‘صفا’ کے مطابق ہفتے کے روز القدس سے گرفتار کئے جانے والے شہریوں میں  عبيدة الطويل، محمد طويل،محمد دقاق،عمر محيسن،براء زغل، عرين زعانين، جميل عباسي، لؤي ناصر الدين، عمرو أبو عرفة، إيهاب الهدرة، أحمد ركن، محمد الشلبي، أحمد هديب، أبو عرب السلايمة، ثائر أبو صبيح، أحمد ابو 
عليا، هشام البشيتي اورفادي الجعبة شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی