حماس کی سیاسی بیورو کے سابق سربراہ خالد مشعل نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی ، امیری دیوان کے سربراہ خالد بن خلیفہ الثانی اور حماس کے سینئیر رہنما بھی موجود تھے۔
اجلاس میں شریک بیرون ملک حماس کے نائب سربراہ محمد نزال نے کہا کہ حماس کے وفد نے حماس کی سیاسی بیورو کے صدر کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام اور غزہ کی جانب انکے مقام کو سراہا۔
وفد نے غزہ کی دوبارہ تعمیر میں قطر کے واضح اور مثبت کردار کو واضح کیا۔
حماس کے وفد نے تحریک کی جانب سے صدی کی ڈیل کو مسترد کرنے کی تصدیق کی ۔
