شنبه 16/نوامبر/2024

دل کو صحت مند رکھنےکے لیے 8 مفید مشورے!

منگل 4-جون-2019

مصر میں طبی آلات اور لوازمات تیار کرنے والی کمپنی ‘نیو ہارٹ’ نے ایک رضاکارانہ مہم شروع کی ہے جس میں امراض قلب سے بچائو کے لیے ماہرین صحت کی آراء کی روشنی میں مشورے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مہم 6 جون کو ختم ہوگی جس میں ماہ صیام کے بعد کے معمولات اور دل کو بیماریوں سے بچانے کے مختلف طریقے بتائے جائیں گے۔

نیو ہارٹ کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ماھر کا کہنا ہے کہ ہمیں عوام الناس میں دل کے امراض سے بچائو کے لیے آگاہی اور شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص طورپر ذیابیطس کے شکار افراد اور امراض قلب میں مبتلا شہریوں کی طبی رہ نمائی فراہم کرنا ضروری ہے۔ اس ضمن میں کمپنی نے ماہرین کی آراء کی روشنی میں‌ بتایا ہے کہ دل کو بیماریوں سے بچانے کے درج ذیل 8 کام ہر فرد کو اپنا معمول بنا لینا چاہیے۔

شکر اور چینی سے تیار کردہ اشیاء کا کم سے کم استعمال کریں۔ خاص طورپر شوگر کے مریض چینی اور میٹھی چیزوں سے سختی سے پرہیز کریں۔

فاسٹ فوڈ اور پہلے سے تیار شدہ کھانے کی اشیاء کا استعمال کم کریں۔

گھر میں کھانا زیتون کے تیل میں‌ بنانے کی کوشش کریں۔

تلی چیزوں سے بچیں۔

دن میں تین کے بجائے چار یا پانچ بار کھانا معمول بنائیں۔ یاد رہے کہ ہر بار کھانے کی مقدار ہلکی پھلکی رکھیں۔

روز مرہ کھانے میں پھلوں اور ترکاریوں کو ضرور شامل کریں۔

روزانہ آدھ گھنٹہ پیدل چلنے کو معمول بنائیں۔

زیادہ درجہ حرارت میں نمک کا استعمال کم رکھیں۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

مختصر لنک:

کاپی