چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی بلدیہ کا مسجد اقصیٰ کے قرب میں کیبل کار منصوبہ

بدھ 5-جون-2019

اسرائیل کی قومی انفراسٹرکچر کمیٹی نے یہودی آبادکاروں اور غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے میں 55 ملین ڈالر کے متنازعہ کیبل کار سسٹم کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی دعووں کے مطابق اس 1٫5 کلومیٹر لمبی اس کیبل کار کے منصوبے کی مدد سے علاقے میں ٹریفک کا رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کیبل کار کے روٹ میں بیت المقدس کے فرسٹ سٹیشن کمپلیکس سے جبل صھیون  اور پھر اندرون بیت المقدس کے مغاربہ دروازے تک جائے گی۔

اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس کو یہودیانے کی ایسی کوششیں ایک منظم منصوبے کا حصہ ہیں اور فلسطینی گروپ اس کیبل کار کے منصوبے سے ہونے والی تباہی پر اس کے مخالف ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی