حالیہ دنوں میں ہونے والی دو سائنسی تحقیقات کے نتیجے میں ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ پروسیسڈ فوڈ کے زیادہ استعمال سے دل کے امراض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اور زیادہ پروسیسڈ فوڈ استعمال کرنے والے افراد کی اوسط عمر بھی کم ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق پروسیسڈ فوڈ میں درج کی جانے والی شوگر، کیلوریز اور چربی کی تعداد کسی قسم کی غذائیت سے عاری ہے۔
برطانوی میڈیکل جرنل میں چھپنے والی ان دو تحقیقی مقالوں میں بتایا گیا ہے کہ دن میں پروسیسڈ فوڈ کی چار خوراکیں کھانے والے افراد کو 62 فیصد تک طبعی عمر سے قبل موت کا خدشہ رہتا ہے۔