شنبه 16/نوامبر/2024

‘ایران کے خلاف جارحیت سے پورے خطے میں جنگ کی آگ بھڑک اٹھے گی’

منگل 11-جون-2019

ایران کی گارڈین کونسل کے سیکرٹری جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکا کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔

ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی عسکری صلاحیت سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ ایران کے خلاف کوئی بھی معاندانہ کارروائی  پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے لے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے دبائو کا حتمی مقصد تہران کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے خلیج میں جنگی بیڑے کی تعیناتی کا مقصد اپنی طاقت کا اظہار ہے۔ امریکا ایران کے ساتھ کسی قسم کی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مختصر لنک:

کاپی