چهارشنبه 30/آوریل/2025

وزن کم کرنے والے 6 گراں قیمت تیل

بدھ 12-جون-2019

بھوک کو کنٹرول کرنا اور چربی اور چکنائی کو کم کرنا وزن کرنے کے لیے دو اہم مگر مشکل کام سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش بھی ضروری ہے۔

اس ضمن میں درج ذیل اشیاء سے تیار کردہ روغن اور تیل وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

وہ چھ تیل درج ذیل ہیں۔

روغن دار چینی

دار چینی کا تیل چینی کی طلب میں کمی کے ساتھ ساتھ انسولین کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

لیموں اور مالٹےکا تیل

لیموں اور مالٹے کا تیل چربی پگھلانے میں اساسی حیثیت رکھتے ہیں۔

پودینے کا تیل بھی چربی پگھلانے اور چینی کی اشتہا کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔

سونف کا روغن یا تیل بھی بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد گار ہوسکتا ہے۔

وزن کم کرنے کے لیے ادرک کا استعمال بھی نہایت مفید خیال کیا جاتا ہے اور یہ جسم میں انفیکشن کی روک تھام کے ساتھ چربی پگھلانے میں‌ معاون ہو سکتی ہے۔

صندل کی لکڑی کا تیل بھی وزن کم کرنے میں مدد گار ہے۔ صندل کا تیل ڈی پریشن کم کرتا اور جسم کے ہلکا پھلکا ہونے کا احساس دلاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی