چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی ماہی گیروں کےلیے شکارکاعلاقہ کم کردیا

بدھ 12-جون-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے بغیر کسی وجہ کے انہیں‌سمندر میں مچھلیوں کے شکار لیے شکارگاہ محدود کردی ہے۔
غزہ میں ماہی گیر یونین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے بغیر کسی وجہ کے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کی کشتیوں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی اور انہیں سمندر میں چھ ناٹیکل میل سے آگے جانے سے روک دیا۔ 
ماہی گیر یونین کے عہدیدار زکریا بکرنے بتایا کہ صہیونی حکام نے انہیں بتایا ہےکہ شام سات بجے کےبعد سے فلسطینی ماہی گیروں کو سمندر میں چھ ناٹیکل میل سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے چار جون کو فلسطینی ماہی گیروں کو 10 ناٹیکل میل سے 15 ناٹیکل میل تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت دی تھی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج نے مئی میں 32 مرتبہ فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی ماہی گیر زخمی ہوئے۔ 5 ماہی گیروں کو حراست میں لیا گیا اور ان کی کشتیاں ضبط کی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی