چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی حکام نے الخلیل میں‌ وسیع فلسطینی اراضی غصب کرلی

جمعہ 14-جون-2019

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے جنوبی شہر الخلیل میں ‘متروکہ املاک’ کی آڑ میں فلسطینیوں کی ہزاروں دونم اراضی غصب کرلی۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن اور دیوار فاصل کی سرگرمیوں کے خلاف سرگرم کمیٹی کے سربراہ راتب الجبور نے بتایا کہ قابض صہیونی حکام نے جنوب مشرقی الخلیل میں یطا اور بنی نعیم کے مقامات پر فلسطینیوں‌کی 4800 دونم راضی غصب کرلی۔
راتب الجبور نے بتایاکہ صہیونی حکام نے  الخلیل میں بیرین، خلہ الفرن اور عین الشنار میں فلسطینیوں‌کی اراضی پر غاصبانہ قبضے کی مہم شروع کی ہے۔ قابض فوج نے مقامی فلسطینی شہریوں کو اراضی خالی کرنے45 دن کی مہلت دی ہے۔
راتب الجبور نے بتایا کہ فلسطینیوں‌کی مغصوبہ اراضی کی زمین’بنی حیفر’ یہودی کالونی کی توسیع کے لیے استعمال کی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی