ایک مسلح صہیونی آبادکار نے رام اللہ میں ایک فلسطینی کسان اور اسکے بیٹے پر جسمانی تشدد کیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق حلامیش کی غیر قانونی بستی کے رہائشی صہیونی آبادکار نے 15 سالہ رامی التمیمی اور اسکے باپ کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ رام اللہ کے علاقے میں جڑی بوٹیاں اکھٹی کر رہے تھے۔
آباد کار نے اپنی گائیں بھی فلسطینیوں کی زمینوں پر چرنے کے لیے چھوڑ دیں۔
