جرمن ماہرین صحت نے خبردارکیا ہے کہ خون میں گلیسرول یا اور تین تیزابی اصلیوں سے تیار شدہ ایسٹر جو چربی اور بیشتر تیلوں کا اصلی جزو ہے کا اضافہ انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔
جرمن ماہر صحت گبریکلا کاومن کا کہنا ہے کہ گلیسرول کی خون میں زیادہ عارضہ قلب، دماغی فالج اور لبلبے کی سوزش کا موجب بن سکتی ہے۔
کاومن کا کہنا ہےکہ خون میں ‘گلیسرول’ "Triglyceride” کی مقدار 150 ملی گرام سےزیادہ نہیںہونا چاہیے۔ Triglyceride کی خون میں کمی بیشی سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو غیر صحت مند کیفیت ہے۔ اس کے علاوہ چربی میں اضافہ، شوگر میں اضافہ جیسے عوارض امراض قلب اور دماغی عوارض کا موجب بن سکتے ہیں۔
خون میں Triglyceride کی مقدار کم رکھنے لیے میٹھی چیزوں سے پرہیز، گوشت اور چکنائی کے بجائے سبزیوں کا زیادہ استعمال اور مچھلی کا استعمال مفید ہے۔
اس کے علاوہ خون میں Triglyceride کی مقدار کم رکھنے کے لیےزیادہ تیزچلنا، بائی سائیکل پر سواری، اور ہفتے میں تین بار ورزش کرنا وغیرہ مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔