انگورموسم گرما کا مرغوب پھل قرار دیا جاتا ہے مگر اس کے کئی ایسے حیرت انگیز طبی فواید بھی ہیں جن سے کم ہی لوگ آگاہ ہوں گے۔ انگور میں کئی اقسام کے وٹامن پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جسم کو درکارمعدنات اور فائبر بھی انگور کے خواص میں شامل ہیں۔
انگور کے درج ذیل طبی فواید بیان کئے جاتے ہیں۔
انگور خون میں کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، امراض قلب اور شریانوں کی بیماریوں کی روک تھام کرتا ہے، بلند فشار خون کو معتدل کرتا ہے۔ قبض کا شافی علاج ہے، کینسر کے خلاف مضبوط قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ پتھری بننے کی روک تھام کرتا ہے۔ دماغی صحت کے لیے مفید ہے، خون کی کمی دور کرتا ہے۔ تھکاوٹ ختم کرتا ہے اور جسم کو زہریلے فاسد مادوں سے نجات دلاتا ہے۔
چہرے کی خوبصورتی کے لیے انگور کو بنائو سنگھار کی مصنوعات بھی استعمال کیا جاتا ہے۔