چهارشنبه 30/آوریل/2025

یورپ کے پاس جوہری معاہدہ بچانے کے لیے وقت کم رہ گیا ہے: ایرانی صدر

منگل 18-جون-2019

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ یورپ کے پاس تہران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے کو بچانے کے لیے بہت تھوڑا وقت رہ گیا ہے۔

ایران کی خبررساں ایجنسی فارس کے مطابق صدر حسن روحانی نے تہران میں متعیّن فرانس کے نئے سفیر سےسوموار کے روز ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ ایک بہت اہم موقع ہے۔ فرانس اب بھی سمجھوتے کے دوسرے دست خط کنندگان کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے اور وہ اس بہت مختصر وقت میں ڈیل کو بچانے کے لیے تاریخی کردار ادا کرسکتا ہے۔”

انھوں نے مزید کہا کہ "اس جوہری سمجھوتے کا خاتمہ خطے یا دنیا کے مفاد میں نہیں ہوگا۔”  واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں ایران سے جولائی 2015ء میں طے شدہ تاریخی جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا تھا اور نومبر میں ایران کے خلاف دوبارہ سخت اقتصادی پابندیاں عاید کر دی تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی