فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل جمعہ کے روز ہونے والی ہفتہ وار ریلیوں میں فلسطینی مظاہرین نے مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی تصاویر اور بینرز اٹھا کر ان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں حق واپسی مظاہروں کے دوران شرکاء سابق مصری صدر محمد مرسی اور کی تصاویر اور ان کی حمایت میں پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر’غزہ کے عوام اپنے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو فراموش نہیں کرے گی، مرسی تمہیں فلسطینیوں کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، آپ نے فلسطینی کا جرات اور بے باکی کے ساتھ دفاع کیا جیسے نعرے تحریر کیے گئے تھے۔
غزہ میں مظاہرین نے محمد مرسی کی تصاویر کے ساتھ ان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ ادھر جنوبی غزہ میں ڈاکٹر محمد مرسی شہید کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔
غزہ کی کئی دوسری مساجد میں بھی شہید ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائی کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی 17 جون کو قاہرہ میں عدالت میںپیشی کے موقع پر اچانک حالت خراب ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔ مصری ٹی وی چینل کے مطابق مرسی کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ نے شہید محمد مرسی کی موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔