یکشنبه 17/نوامبر/2024

رفح میں قتل عام جاری، مزید 21 فلسطینی شہید

بدھ 29-مئی-2024

منگل کے روزاسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح کے مضافات میں ایک نیا قتلعام کیا جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے ایکبیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی قتل عام کے نتیجے میں 21 افراد شہید اور 64 زخمی ہوئےجن میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

قابض فوج نے بےگھر ہونے والے لوگوں کے خیموں پر براہ راست بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 سے زائدبے گھر افراد فوری طور پر موقعے پر شہید  ہوئےجن میں سے کچھ کے ٹکڑے ہو گئے۔

انہوں نے واضح کیاکہ اسرائیل کے نئے قتل عام میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں اوران کی لاشیں خیموں میں بکھرگئیں۔

اس قتل عام پرتبصرہ کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا: "پوری دنیا کو قانونی اوراخلاقی ذمہ داری کا سامنا ہے کہ وہ اس مجرمانہ پالیسی، جنونی جنگ ، قتل و خون کی پیاساور لاپرواہی کی حالت کا مقابلہ کرے۔ دنیا سفاک ریاست کی پشت پناہی کرنا بند کرے‘‘۔

حماس نے ایک پریسبیان میں کہاکہ عالمی برادری، سلامتی کونسل اور عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری ایکشن لیں اور بین الاقوامی قوانین کی ان صریح خلاف ورزیوں کو روکنے کےلیے واضح اور فیصلہ کن اقدامات کریں۔

مختصر لنک:

کاپی