مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اس حوالے سے پہلی تحقیق امریکا کی اوھایو یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی ہے جسے سائنسی جریدے ‘Journal of Clinical Investigation Insight’ میں شائع کیا گیا ہے جب کہ دوسری تحقیق The Journal of Nutrition میں شائع کی گئی ہے۔
دونوں تحقیقوں میں کہا گیا ہے کہ موٹی مچھلی سے پرہیز اور کاربو ہائیڈریٹ کے کم سے کم استعمال کے نتیجے میں دوسرے درجے کے ذیابیطس کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔
پہلی تحقیق 16 مردو خواتین پر کئے گئے تجربات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کاربو ہائیڈریٹ کے کم استعمال سے ذیابیطس کے اثرات کم ہوئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کاربو ہائیڈریٹ کے کم استعمال کے نتیجے میں خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی جو امراض قلب اور خون کی شریانوں کی بیماریوں سے بچائو میں بھی معاون ومدد گار ہے۔
خیال رہے کہ کاربو ہائیڈریٹ کی زیادہ مقدار چاول، روٹی، آلو، مٹھائیوں اور اناج میں پائی جاتی ہے۔