یکشنبه 17/نوامبر/2024

رفح میں قتل عام نیتن یاہوکی خون خوارفوج کےانتقام کی پیاس ثابت کرتی ہے

بدھ 29-مئی-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی فوج پر جوش، خون، قتل و غارت اور بدلے کی پیاس ہے کیونکہشکستوں اور نقصانات کی وجہ سے انہیں مزاحمت کے ہیروز کے ہاتھوں اور بین الاقوامیتنہائی اور بڑھتی ہوئی عالمی عدم اطمینان کی وجہ سےسخت پریشانی کا سامنا ہے۔ دشمناس پریشانی کو دور کرنے کے لیے غزہ کے علاقے بالخصوص رفح میں طاقت کا سفاکانہاستعمال کرکے اپنی بربریت اور درندگی کا ثبوت دے رہا ہے”۔

الرشق نے ایک بیانمیں مزید کہا کہ ’’دنیا پر یہ واضح ہو گیا ہے کہ قابض فوج کا فیصلہ براہ راست اورجان بوجھ کر رفح اور پوری غزہ کی پٹی میں سب سے زیادہ شہریوں کو قتل کرنا ہے‘‘۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ خواتین، بچے اور بوڑھے قابض فوج اور اس کے امریکی میزائلوں کا براہ راستنشانہ ہیں۔

انہوں نےمزاحمتکاروں کو نشانہ بنانے کے قابض فوج کی جانب سے رفح میں قتل عام کا جواز پیش کرنے کیکوششوں کو مضحکہ خیز دلائل قرار دیا جس پر دنیا یقین نہیں کرے گی، کیونکہ "زیادہترشہدا اپنے خیموں میں بے گھر شہری ہیں اور خیموں میں بے گھر ہونے والوں میں کوئیمسلح آدمی نہیں ہے”۔

انہوں نے کہا کہقابض دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے۔یہ دعویٰ کر کے کہ اس کاارادہ بچوں اور عورتوں کو مارنے اور جلانے کا نہیں تھا۔ وہ اپنے جرائم کی تحقیقاتکا دعویٰ کرتا ہوئے دنیا کی آنکھوں میں مزید دھول جھونک رہا ہے۔ ہم قابض دشمن سےکہتے ہیں: دنیا میں کوئی آپ کے جھوٹ پر یقیننہیں کرتا ہے، اور کوئی آپ سے جھوٹی تحقیقات کے نتائج کا انتظار نہیں کر رہا ہے”۔

مختصر لنک:

کاپی