چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکی اور روسی قومی سلامتی کے مشیروں کا دورہ اسرائیل

منگل 25-جون-2019

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کے بعد روسی قومی سلامتی کے مشیر نیکولائے بٹروشیف گذشتہ روز اسرائیل کے دورے پرتل ابیب پہنچے جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور  اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر مائیر بن شابات سے ملاقات کی۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آج منگل کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن، ان کے روسی ہم منصب بٹروشیف اور اسرائیل کے بن شابات ایک اجلاس میں شرکت کریں‌ گے۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق تینوں‌ملکوں‌ کے قومی سلامتی کے مشیر شام میں ایران کی موجودگی، امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قبل ازیں کل سوموار کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے تل ابیب کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اور اپنے ہم منصب بن شابات کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

عبرانی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ایران کو جوہری بم تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں‌ نے کہا کہ تہران مسلسل ایران کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ امریکا خلیجی ممالک اور اسرائیل سمیت اپنے تمام اتحادی ملکوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی