چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین اور لبنان نے متفقہ طور پر منامہ کانفرنس مسترد کر دی

منگل 25-جون-2019

لبنان اور فلسطین کے ایکشن گروپس نے ایک امریکا کی دعوت پر آج منگل کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس اور اس کے نتائج مسترد کر دیے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین اور لبنان کے ایکشن گروپوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں‌ خبردار کیا گیا ہے کہ صدی کی ڈیل کے نام سے مشہور امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے اور بحرین اقتصادی کانفرنس امریکا اور صہیونیوں کے خطرناک منصوبوں میں شامل ہیں۔

بیروت میں‌ ہونے والے اجلاس میں‌ کہا گیا ہے کہ منامہ کانفرنس میں جمع ہونے والے لوگوں کا فلسطینی قوم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ وہ فلسطینی قوم کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے۔

بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صدی کی ڈیل کی سازش کے خلاف فلسطینیوں کی مدد کی جائے۔ بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ منامہ کانفرنس فلسطینی قوم، فلسطینی تنظیموں اور سرکاری اداروں کے خلاف گھنائونی سازش ہے۔

خیال رہے کہ منامہ میں آج منگل کو دو روزہ اقتصادی کانفرنس شروع ہورہی ہے۔ اس کانفرنس میں فلسطینیوں کے لیے بعض اقتصادی پیکجز کی منظوری کی تجویز پیش کی جائے گی۔ فلسطین میں سرمایہ کاری کی آڑ میں امریکا خطے کے ممالک سے 50 ارب ڈالر کی خطیر رقم جمع کرانے کا مطالبہ کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی