غزہ میں وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید6 قتل عام کیے ہیں جن میں 75 شہری شہید اور 284 زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوں میںزیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔
وزارت صحت نے اپنیروزانہ کی تازہ تفصیلات میں تصدیق کی کہ گذشتہاکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک غزہ میں جاری صہیونی ریاست کی جارحیت کے نتیجے میں36171 شہید اور 81420 زخمی ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کاکہنا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی موجود ہیں اور ایمبولینساور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
گزشتہ 7 اکتوبرسے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہے جسکے نتیجے میں دسیوں ہزار شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افرادبے گھر ہو گئے ہیں۔