جمعه 15/نوامبر/2024

رفح میں القسام مجاھدین کے حملے میں تین قابض فوجی جھنم واصل

بدھ 29-مئی-2024

اسرائیلی فوج نے غزہکی پٹی کے جنوبی شہر رفح پر فوج کشی کے دوران مزاحمت کاروں کے حملوں میں مزید تینصہیونی فوجی جھنم واصل ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

عبرانی میڈیا کےمطابق رفح میں لڑائی کے دوران مزید تین فوجی ہلاک 10 زخمی ہوگئے جن میں سے پانچ کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ اس طرحرواں ماہ کے دوران رفح پر فوج کشی کے بعد اسرائیل کے 27 فوجی جھنم رسید ہوچکے ہیں۔

جنوبی غزہ کےعلاقے رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران تین مزید اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتکی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسرائیل میں کاننامی سرکاری ریڈیو نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرنے والے تینوںاسرائیلی فوجی بدھ کے روز ایک جنگی کارروائی میں شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کیتاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

مرنے والے اسرائیلیفوجیوں سے متعلق مزید تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کان ریڈیو نے صرف اتنا بتایاکہ تینوں فوجی رفح کے اندر ایک عمارت میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے زخمی ہونےکے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دوسری طرف القسامبریگیڈز نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے مجاھدین نے مشرقیرفح کے شوکہ اسکول کے قریب بی ٹریپ کے ذریعے قابض فوجیوں کو پھنسایا جس کے بعدصہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی۔ القسام بریگیڈز کے مطابق اس کارروائی میں دشمن کےچار فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی