چهارشنبه 30/آوریل/2025

کیا فلسطینی اتھارٹی اپنے سقوط کی طرف بڑھ رہی ہے؟

منگل 2-جولائی-2019

ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی مقبوضہ مغربی کنارے پر اپنا سیکیورٹی کنٹرول تیزی کے ساتھ کھو رہی ہے جس کے باعث سنہ 2020ء میں وہ مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔

اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار ‘ہارٹز’ نے اپنی رپورٹ میں‌ بتایا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے حالیہ اقدامات جن میں یہودی آبادکاروں  کی پرائیویسی اور جمہوریت میں توازن بگڑنے سے غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی تخریبی مسائل کا شکار ہوسکتی ہے۔ اس طرح فلسطینی اتھارٹی کے نہ صرف اسرائیل بلکہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات بھی کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق یہودی کالونیوں کے لیے اسرائیل کے نئے قانون، فلسطینی اتھارٹی کے نصب ارب شیکل ٹیکسوں کا روکنا ایسے اقدامات ہیں جو فلسطینی عوام کو فلسطینی اتھارٹی کے خلاف احتجاج پر مجبور کرنے کے ساتھ  حماس اور فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے درمیان پر تشدد جھڑپوں کی طرف لے جا سکتی ہیں۔

اخبارلکھتا ہے کہ اگر اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کی رقوم بدستور روکی جاتی ہیں تو رام اللہ اتھارٹی سنہ 2020ء تک اپنے زیرانتظام علاقوں سے سیکیورٹی کنٹرول کھو دے گی۔

مختصر لنک:

کاپی