شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجی جیپ نے دو فلسطینی بچے روند ڈالے

منگل 2-جولائی-2019

اسرائیلی فوجیوں کی ایک جیپ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر دو فلسطینی بچوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض‌فوج نے دونوں زخمی بچوں کو کئی گھنٹے تک اپنی تحویل میں رکھا جس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے 16 سالہ احمد مازن سباغنہ اور 18 سالہ محمد عمار سباغنہ کو جیپ کی ٹکر سے روند ڈالا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی