جمعه 15/نوامبر/2024

یمنی باغیوں کا ایک ماہ میں سعودی ہوائی اڈے پر تیسرا ڈرون حملہ

بدھ 3-جولائی-2019

یمن کی حوثی انقلابی تنظیم کی طرف سے سعودی عرب کے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی ڈے پرگذشتہ روز ایک اور ڈرون حملہ کیا جس میں 8 سعودی شہریوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے ولا ایک بھارتی شہری بتایا جاتا ہے۔یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا ہوائی اڈے پر ایک ماہ میں تیسرا ڈورن حملہ ہے۔

اس سے قبل 12 جون کو ابھا ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا جب کہ 23 جون کو حوثیوں نے ابھا ہوائی اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔

حوثیوں کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ ابھا ہوائی اڈے کے جنگی امور کے دفترکو نشانہ بنایا گیا۔ ڈرون حملے کے نتیجے میں کچھ دیر تک  فلائیٹ آپریشن معطل رہا تاہم بعد ازاں اسے بحال کردیا گیا۔ یہ ڈورن حملہ مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 35 منٹ پرکیا گیا۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اسے ایک دہشت گردانہ کارروائی قراردیا اور کہا کہ حوثی شدت پسندوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

مختصر لنک:

کاپی