چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نواز گروپ لندن میں ‘فلسطین نمائش’ روکنے کے لیے سرگرم

بدھ 3-جولائی-2019

برطانیہ میں ایک اسرائیل نواز گروپ اور یہودی لابی نے رواں ماہ ہونے والی فلسطین سے متعلق نمائش روکنے کے لیے سرگرم ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق برطانیہ میں موجود ایک اسرائیل نواز گروپ کے صہیونی ریاست کی وزارت خارجہ کے ساتھ تعلقات ہیں۔ یہ گروپ رواں ماہ لندن میں ہونے والی ایک فلسطین نمائش کا انعقاد روکنے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

یہ نمائش ‘الاقصیٰ فرینڈز آرگنائزیشن’ کے زیراہتمام لندن میں ‘ارینا’ بلڈنگ میں منعقد کی جا رہی ہے۔ ارینا بلڈنگ کے مالکان جرمن شہری ہیں اوریہودی لابی انہیں جرمن شہری ہونے کی وجہ سے بلیک میل کر رہا ہے۔ اس گروپ کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ چونکہ جرمن پارلیمنٹ اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں کی مذمت کر چکی ہے۔ اس لیے جرمن شہریوں کو بھی اپنے ملک کی پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں کسی سرگرمی میں معاونت نہیں کرنی چاہیے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارینا بلڈنگ کے تینوں مالکان جرمن نژاد ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس لندن میں منعقد ہونے والی فلسطین نمائش میں 19 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی