عالمی سرچ انجن گوگل نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پانچ ہیکٹر سے 77 ہیکٹر پر محیط ایک وسیع وعریض اسمارٹ سٹی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب اس منصوبے کے منفی اثرات کے حوالے سے اس پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ ناقدین اور مخالفین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سٹی میں بڑی تعداد میں سینسر اور کیمرے نصب کیے جائیں گے جو انسانی صحت کے لیے زیادہ مفید نہیں۔
گوگل کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ٹورنٹو میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر 70 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
سوئس اخبار’لوٹن’ میں شائع ‘انوش سیڈٹاگیا’ نے اپنے مضمون میں گوگل کے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں اتنے وسیع رقبے پر اسمارٹ سٹی کا یہ پہلا پروجیکٹ ہے مگر اس کے انسانی زندگی اور صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے نتیجے میں 44 ہزار افراد کو ملازمتیںملیں گیں۔ تاہم اس میں لگائےجانے والے سینسر اور دیگر آلات کی وجہ سے اسے تنقید کا سامنا ہے۔