مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ ‘ڈیل آف دی سنچری’ فلسطین پرقبضے کوقانونی شکل دینے کی عالمی صہیونی سازش ہے، اس ڈیل کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، بھارت میں بیس کروڑ مسلمانوں کی حالت زار اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھی کانفرنس شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
کانفرنس میں فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کی مکمل تائید اور حمایت کی گئی اور فلسطینیوں کو ان کا حق خود اردایت دلانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد پرزور دیا گیا۔
کانفرنس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ ناصر عباس جعفری نے کی، کانفرنس سے پی پی پی کے سینیٹر رحمان ملک، تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری، پی پی پی رہنما صفدر عباسی ، اسد نقوی اور دیگر رہنمائوں نے خطا ب کیا، ناصر جعفری نے کہا کہ ایشیاکی جانب منتقل ہوتی ہو ئی طاقت کو روکنے کے لئے امریکا کوششیں کررہا ہے ۔ایران پر حالیہ پابندیوں کے پیچھے بھی ڈیل آف سنچری کے اقدامات تھے جنہیں ایران نے ناکام بنایا،رحمان ملک نے کہا کہ انٹرنیشنل لاکے مطابق مقبوضہ وادی گولان ، لبنان کے بعض علاقوں پر قبضہ، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی بستیاں سب غیر قانونی ہیں۔