چهارشنبه 30/آوریل/2025

عراق:امریکا میں تعینات سفیر کے اسرائیل سے تعلقات کے بیان پر شدید تنقید

پیر 8-جولائی-2019

عراق کی وزارت خارجہ نےامریکا میں‌متعین اپنے سفیر فرید یاسین کے اس بیان پرشدید تنقید کی ہے جس میں انہوں‌نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کےقیام کامشورہ دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن میں متعین عراقی سفیر کا اسرائیل سے تعلقات کی حمایت میں بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ عراقی حکومت کا قضیہ فلسطین سے متعلق سرکاری اور اصولی موقف وہی ہے جو پہلے موجود تھا۔

خیال رہے امریکا میں متعین عراقی سفیر فرید یاسین نے ایک بیان میں‌ اسرائیل سےتعلقات کےقیام کی حمایت پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں عراقی شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ہمیں تل ابیب کی ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں‌ مہارت سے استفادہ کرنا چاہیے۔

ان کے اس بیان کے رد عمل میں عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ان کے سفیر کا بیان نا مناسب ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عراق قضیہ فلسطین کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ اور دیگر اداروں کی طرف سے قضیہ فلسطین کے حوالےسےاصولی موقف کی ترویج ضروری ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی