جرمنی کی ایک طبی تنظیم نےباربی کیو کی تیاری کےدوران موسم گرما میں مثالی درجہ حرارت کے بارے میں دلچسپ تحقیق جاری کی ہے۔ نظام انہضام کے کے لیےکام کرنےوالے جرمن طبی ادارے کا کہنا ہےکہ موسم گرما میں موسم کی گرمی اور ہوا میں نمی بیکٹیریا اور جراثیم کی کثرت کےلیے مناسب ماحول تیار کرتے ہیں۔
اس حوالے سے جرمن طبی ادارے نے کہا ہے کہ باربی کیو کی تیاری سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھولینا چاہیے۔ اسی طرح گوشت کو دوسری غذائوں سے الگ کرلینا چاہیے اور پکانےکے برتن بھی مختص کرنے چاہئیں۔ تاکہ بیکٹیریا گوشت میں داخل نہ ہوسکیں اور باربی کیو کو آلودہ ہونے سے بچایا جا سکے۔
باربی کیو کےگوشت کو اچھی طرح چھانٹ لینا چاہیے۔ اس کے بعد اسے 70 درجے سینٹی گریڈ میں چولہے پر دو منٹ کے لیے چڑھا دینا چاہیے۔