قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ کےشمالی علاقے بیت حانون میں ایک فلسطینی مزاحمت کار کو غلطی سے گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نےایک بیان میں بتایا کہ غزہ کی سرحد کےقریب فوجیوں نے حماس کے عسکری ونگ کے ایک رکن 28 سالہ محمود الادھم کو غلطی سے نشانہ بنایا۔ فوج اس واقعےکی تحقیقات کرے گی۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے فوجی ترجمان کے بیان کو ‘شرمناک اور بزدلانہ رد عمل قرار دیا’۔
خیال رہے کہ کل جمعرات کو غزہ کی شمالی سرحد پر بیت حانون میں اسرائیلی فوجیوںنےفلسطینیوں کےایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا تھا۔ شہید فلسطینی محمود الادھم القسام بریگیڈ کا رکن تھا۔
القسام بریگیڈ نے اپنے کارکن کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الادھم قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگیا۔