جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی طاقتیں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرائیں: وزیراعظم

جمعہ 31-مئی-2024

وزیراعظم پاکستانشہباز شریف نے غزہ اور رفح میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور بربریت کی شدیدمذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے فلسطینکی صورتحال کے حوالے سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اب تک36 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہدا میں ہزاروں بچے اور بچیاں شامل ہیں، غزہ کےبعد رفاہ میں بھی بدترین حملے شروع ہو چکے ہیں۔

شہبازشریف نے کہاکہ دنیا کی کوئی بھی طاقت ابھی تک اسرائیل کو مظالم اور زیادتی سے روک نہ سکی، 8ماہ بعد بھی اسرائیل کی خون بہانے کی پیاس ختم نہیں ہوئی، فلسطین میں خون کی ہولیکھیلی جارہی ہے، ایسا منظر آنکھوں نے پہلے نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہستم ظریفی یہ ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلوں کو پامال کیا جارہا ہے، اقوام متحدہ کیقراردادوں کو پامال کیا جارہا ہے، عالمی طاقتیں فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوانے میںاپنا کردار ادا کریں۔

مختصر لنک:

کاپی