چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجیوں نے قلقیلیہ میں دس سالہ بچبے کو گولی مار دی

ہفتہ 13-جولائی-2019

قابض اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کے روز قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم قصبے میں ہفتہ وار مظاہروں کے دوران فلسطینی بچے کو سر میں گولی مار دی۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ دس سالہ عبدالرحمٰن شتیوی  سر میں گولی لگنے کے بعد بری طرح زخمی ہوا۔
شتیوی کو طبی امداد کے لیے نابلس کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسکی صحت کے بارے میں مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی